Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / سامیوئلز کا بولنگ ایکشن پھر غیر قانونی

سامیوئلز کا بولنگ ایکشن پھر غیر قانونی

کولمبو ۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے بولر مارلن سامیوئلز کا بولنگ پھر ایک مرتبہ غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور بولر کے ساتھ یہ تیسرا موقع ہے کہ ان کے بولنگ کو غیر قانونی قرار دیا گیا  اور آف اسپنر کو 14 دن کے اندر بائیو مکینک ٹسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گال ٹیسٹ میں آف سپنر مارلن سیموئلز کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔آف اسپنر نے میچ میں ستائیس اوورز بولنگ کی اور ایک وکٹ حاصل کی۔ مارلن سیموئلز کو چودہ دن کے اندر بائیو مکینک ٹسٹ دینا ہوگا۔ اس دوران آف اسپنر کے بولنگ کرنے پر پابندی نہیں ہوگی۔ 34  سالہ سامیوئلز کا بولنگ ایکشن 2011  اور 2013  میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT