Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سامی نے دی مبارکباد ِ رمضان!

سامی نے دی مبارکباد ِ رمضان!

لاہور ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر ڈارن سامی نے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویسٹ انڈین اسٹار نے نہ صرف انگلش بلکہ پشتو زبان میں بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ورلڈ کپ وننگ کیپٹن سامی پاکستانی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر پشتو زبان بھی سیکھتے رہے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT