Sunday , August 19 2018
Home / پاکستان / سام۔7پر حملے کا ویڈیو فلم جاری ‘پاکستانی دعوے پر ردعمل

سام۔7پر حملے کا ویڈیو فلم جاری ‘پاکستانی دعوے پر ردعمل

اسلام آباد۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تحریک طالبان پاکستان نے آج ایک ویڈیو فلم جاری کی ‘ جس میں اُس کے عسکریت پسند کندھے پر رکھ کر داغے جانے والے میزائل حملے کا نشانہ فوجی ہیلی کاپٹر کو بنارہے ہیں ۔ عسکریت پسند گروپ نے اپنے دعوے کا اعادہ کیا کہ پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کو اُسی نے مار گرا یا تھا جس میں فلپائن اور ناروے کے سفیر اور پاکستانی

اسلام آباد۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تحریک طالبان پاکستان نے آج ایک ویڈیو فلم جاری کی ‘ جس میں اُس کے عسکریت پسند کندھے پر رکھ کر داغے جانے والے میزائل حملے کا نشانہ فوجی ہیلی کاپٹر کو بنارہے ہیں ۔ عسکریت پسند گروپ نے اپنے دعوے کا اعادہ کیا کہ پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کو اُسی نے مار گرا یا تھا جس میں فلپائن اور ناروے کے سفیر اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دیگر پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ جہادیوں کے ذرائع ابلاغ کے فورم نے جو ویڈیو فلم جاری کی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ کم از کم چار نقاب پوش عسکریت پسند زمین سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل سام۔7بھی داغ رہے ہیں جو عام طور پر MI-17طیاروں کو مارگرانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ طالبان نے ایسے مزید حملوں کا انتباہ دیا ہے ۔یہ ہیلی کاپٹر وادی ملتار( بلکستان) میں جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہے ۔ مار گرایا گیا تھا ۔ اردومیں ایک تحریری پیغام ویڈیو فلم کے آغاز میں دکھایا گیا ہے ۔ عسکریت پسندوں کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر مُڑ رہا تھا جس کی وجہ سے میزائل اس کی دم پر لگا اور وہ فضاء میں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوسکا ۔ اس پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میزائل تین کلومیٹر کے فاصلے سے ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کیلئے جمعہ کے دن کیا گیا تھا ۔

روسی سام۔7 ماڈل یا سام۔7B ماڈل کے طیارے پر اس میزائل سے حملہ کر کے اُسے تباہ کیا جاسکتا ہے ۔ عسکریت پسندوں کے سراغ رسانی شعبہ کی سائیٹ پر انتہا پسند گروپس نے یہ ویڈیو فلم شائع کی ہے ۔ ناروے کے سفیر لیف ایچ لارین اور فلپائن کے سفیر ڈامنگو ڈی لوسینیریو جونیئر اوربیویاں جو ملیشیاء اور انڈونیشیا کی سفیروں کی تھی ہلاک ہوگئیں ۔ علاوہ ازیں فوجی پائیلٹ اور ایک پاکستانی رکن عملہ بھی ہیلی کاپٹرحادثہ میںہلاک ہوگیا ۔ اس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی ۔ ہیلی کاپٹر کو مار کر نہیں گرایا گیا بلکہ یہ حادثہ کا شکار ہوا تھا یہ دعویٰ اس ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد فوج کے ترجمان نے کیا تھا ۔ جس کے ردعمل میں آج تحریک طالبان پاکستان نے حملہ کی ویڈیو فلم جاری کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT