Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور پاکستانی کھلاڑیوں کا خراج عقیدت

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور پاکستانی کھلاڑیوں کا خراج عقیدت

کراچی ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اسٹار کھلاڑی شاہدآفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) کے متاثرہ والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے تھے۔سابق کپتان و عظیم بولر وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ16 ڈسمبر ہمیشہ آتا اور جاتا رہے گا لیکن اس دن کی بھیانک یاد ہمیشہ ہمیں جھنجھوڑتی رہے گی، ان تمام شہدا کیلئے دعا کرنا چاہئے۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان آفریدی نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے پیغام میں کہا کہ  بچوں کی شہادت ہمارے دلوں میں تازہ ہے، اس واقعے نے پوری قوم کو یکجا کیا، یہ عزم اور حوصلے کی حقیقی شکل ہے۔ احمد شہزاد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اے پی ایس کے بچے شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہیں اور ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی۔بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا فائنل کھیلنے والے شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج 16 دسمبر ہے، میں اس وقت سوچ رہاہوں، ان ماؤں کیلئے جن کے لخت جگر گزشتہ سال 16 دسمبر کو اسکول گئے اور واپس نہیں آئے، وہ سب پھول شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوگئے لیکن ہر پاکستانی کو سکھا گئے کہ وطن پر قربان کیسے ہوا جاتا ہے، ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی، میرا ان شہیدوں کو سلام اور ان کی ماؤں کو سلام، تعلیم زندہ !‘‘

TOPPOPULARRECENT