Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سانحہ نہیں اجتماعی قتل ہے : ستیارتھی

سانحہ نہیں اجتماعی قتل ہے : ستیارتھی

نئی دہلی ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گورکھپور کے ایک اسپتال میں 30 بچوں کی موت کے واقعہ پر شدید غصہ کا اظہارکرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ یہ سانحہ نہیں بلکہ ایک طرح سے اجتماعی قتل ہے ۔ مسٹر ستیارتھی نے سوشیل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں لکھا ، ’’اسپتال میں آکسیجن کے بغیر 30 بچوں کی موت ، یہ سانحہ نہیں ہے ،یہ اجتماعی قتل کی طرح ہے ۔ ہمارے بچوں کے لئے آزادی کے 70 سال کیا یہی ہے ۔ ’’ واضح رہے کہ گورکھپور واقعہ بابا راگھوداس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کل آکسیجن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے 30 بچوں کی موت ہوگئی تھی جن میں بہت سے نو زائدہ بچے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT