Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / سانحہ پشاور کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

سانحہ پشاور کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

پشاور ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے گذشتہ سال پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کی پہلی برسی کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی مشتاق غنی نے بتایا کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول کے واقعہ کو ایک سال پورا ہو رہا ہے اور اس دن شہداء  کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صوبہ بھر میں سرکاری طورپر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے انعقاد میں پاک فوج بھی حکومت کے ساتھ شامل ہے اور اس ضمن میں آئندہ چند دنوں میں ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں انتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔ مشتاق غنی کے مطابق 16 دسمبر کو پشاور میں دو بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT