Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سانپ ڈسنے سے دو طلباء فوت

سانپ ڈسنے سے دو طلباء فوت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کے علاقے مائیلادیو پلی اور ابراہیم پٹنم میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں سانپ ڈسنے سے دو طلبہ بشمول کمسن طالب علم فوت ہوگئے ۔ مائیلادو پلی پولیس کے مطابق 6 سالہ کرن ریڈی جو نیتاجی نگر علاقے کے ساکن مادھو ریڈی کا بیٹا تھا ۔ ایل کے جی کا طالب علم بتایا گیا ۔ کل رات وہ محوخواب تھا کہ ایک سانپ نے اسے ڈس لیا اور لڑکا علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 18 سالہ سنتوش گوڑ جو طالب علم ابراہیم پٹنم کے علاقہ بنگولور کا ساکن تھا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس طالب علم کو سانپ نے ڈس لیا اور وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT