Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سانپ ڈسنے کے بعد زیرعلاج کسان فوت

سانپ ڈسنے کے بعد زیرعلاج کسان فوت

بھینسہ ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنٹالہ منڈل کے موضع لمبا کا کسان سانپ کاٹنے پر علاج کے دوران حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موہن ریڈی بعمر 45سال موضع لمبا میں 3اکٹوبر جمعہ کے دن اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا ‘ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر موہن ریڈی کے افراد خاندان نے اسے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل لایا ‘ حالت کافی

بھینسہ ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنٹالہ منڈل کے موضع لمبا کا کسان سانپ کاٹنے پر علاج کے دوران حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موہن ریڈی بعمر 45سال موضع لمبا میں 3اکٹوبر جمعہ کے دن اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا ‘ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر موہن ریڈی کے افراد خاندان نے اسے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل لایا ‘ حالت کافی تشویشناک رہنے کی وجہ سے بھینسہ ڈاکٹروں نے موہن ریڈی کو نظام آباد 108 ایمبولنس کے ذریعہ منتقل کیا لیکن نظام آباد ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے افراد خاندان کو حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس پر موہن ریڈی کے افراد خاندان نے انہیں علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا لیکن علاج کے دوران موہن ریڈی حیدرآباد کے دواخانہ میں فوت ہوگیا ۔ نعش حیدرآباد سے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا ‘ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ کنٹالہ منڈل پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

خاتون کی خودکشی
بھینسہ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لکشمی نگر تانڈا منڈل لوکیشورم کی خاتون نے شوہر کی موت اور حالات زندگی سے تنگ آکر جراثم کش دوا کا استعمال کرتے ہوئے اقدام خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب موڑمنگو بعمر 32سال لکشمی نگر تانڈا متوطن نے 10ماہ قبل اپنے وہر موڑ سکھیا کی موت کے بعد اپنی دو ایکڑ اراضی پر کاشتکاری کیلئے قرض اٹھایا تھا جو ادا نہ کرپانے اور اپنے دو بچوں کی پرورش کیلئے جس میں سے ایک معذور ہے اور دوسرے کی صحت ٹھیک نہ رہنے پر کافی خرچ ہونے اور قرض کی وجہ سے جراثم کش دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ نعش کا بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثہ کے حوالے کیا گیا ۔ لوکیشورم منڈل پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT