Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / سان فرانسسکو میں پہلا سکھ پولیس آفیسر

سان فرانسسکو میں پہلا سکھ پولیس آفیسر

سان فرانسسکو۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 28 سالہ سکھ نوجوان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ اپنے فرقہ کا پہلا پولیس آفیسر بن گیا ہے جس نے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ کیلیفورنیا پولیس ڈپارٹمنٹ میں یوں تو پولیس افسران کو کلین شیو (چکنا چہرہ) رہنا پڑتا ہے تاہم سکھ نوجوان کو داڑھی رکھنے اور پگڑی پہننے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ ویریندر خونخوں جس کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی، اس نے 11 جون کو ناپا پولیس اکیڈیمی سے گریجویشن کیا۔ موڈیسٹوبی کی رپورٹ کے مطابق ڈپارٹمنٹ میں 33 افسران کی تقرری عمل میں آئی ہے جس میں ویریندر بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT