Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا پارک لین، سکندرآباد میں افتتاح

ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا پارک لین، سکندرآباد میں افتتاح

حیدرآباد ۔8 اپریل (پریس نوٹ) ٹالی ووڈ اداکار راکل پریت سنگھ نے آج پارک لین، سکندرآباد میں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال سارے خاندان کیلئے نہایت موزوں شاپنگ سنٹر ہے۔ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال نے کتہ پیٹ، حیدرآباد میں اسکے پہلے مال کے آغاز کے ساتھ اس کے ریٹیل بزنس کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد پیٹنی سنٹر، کوکٹ پلی، امیر پیٹ، گچی باؤلی، عطاپور، وجئے واڑہ، گنٹور اور ویزاگ میں ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالس کھولے گئے۔ اس برانڈ کے مستقبل کے پلانس سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے سریش سیما ابھینیو، راکیش اور کیشو، مینجنگ ڈائرکٹرس ساوتھ انڈیا شاپنگ مال نے کہا کہ ہمارے ترقی کے پلانس پارک لین، سکندرآباد پر نہیں رک جائیں گے۔ ہم دونوں تلگو ریاستوں میں ہمارے پراڈکٹ رینج کے ساتھ نمبر ون فیملی شاپنگ مال بننا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT