Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ساوتھ سنٹرل ریلوے انرجی ایفینسنی پراجکٹس میں سرفہرست

ساوتھ سنٹرل ریلوے انرجی ایفینسنی پراجکٹس میں سرفہرست

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ایک اور سنگ میل طئے کرتے ہوئے انڈین ریلویز میں فرسٹ زون کا درجہ حاصل کیا ۔ جس کے باعث چھٹے ڈیویژن میں شامل سکندرآباد ، حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، گنتکل ، گنٹور اور ناندیڑ ڈیویژنس کو انرجی ایفینسنی اگریمنٹس ملے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسرس انرجی ایفینسنی سروسیس لمٹیڈ ( ای ای ایس ایل ) جو کہ وزارت توانائی حکومت ہند کی ایک جائنٹ وینچر کمپنی ہے جس کے ساتھ بروز منگل ریل نیلائم سکندرآباد میں ایس سی آر اور ای ای ایس ایل کے درمیان یادداشت مفاہمت کی گئی ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت کے ذریعہ زون میں 22 عدد منتخب اے ون اور اے کلاس اسٹیشنوں کو ریلوے بورڈ کے رہنمایانہ خطوط کی بنیاد پر انرجی ایفینسنی پراجکٹس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ جس میں لائٹنگ برش لس الیکٹرک موٹر ، سلینگ فیانس ، ایر کنڈیشن انونٹر ، اے سیز کی تبدیلی ، روایتی لائٹوں کی تبدیلی اور دیگر ضروریات کی تکمیل شامل ہیں ۔ جس کے ذریعہ سے سالانہ تقریبا 9.8 لاکھ یونٹ پر 88 لاکھ روپیوں کی بچت ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT