Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ساورکر کو قوم دشمن قرار دینے کی مذمت

ساورکر کو قوم دشمن قرار دینے کی مذمت

بھگت سنگھ کی برسی کے موقع پر کانگریس کا تبصرہ، بی جے پی چراغ پا
بلیا۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کو ملک دشمن کہنے والی کانگریس پر بی جے پی نے آج سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مہاتما گاندھی اور سردار پٹیل جیسے قومی قائدین بھی اپوزیشن پارٹی ( کانگریس ) کی نظر میں قوم دشمن ظاہر ہوں گے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رویندر کشواہا نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اعلانیہ طور پرقوم دشمن عناصر کی طرفداری کررہی ہے۔ یعقوب میمن اور افضل گرو اب کانگریس کے آئیڈیل بن گئے ہیں جبکہ وہ ( کانگریس ) ویرساورکر کو ملک دشمن تصور کررہی ہے حالانکہ انہوں نے جدوجہد آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ کشواہا نے سوال کیا کہ ’’ ساورکر اگر غدار تھے تو کیا وجہ تھی کہ ماضی میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ساور کر کی ستائش کرتے ہوئے ان کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا ۔‘ واضح رہے کہ شہید بھگت سنگھ کی برسی کے موقع پر کانگریس نے بھگت سنگھ کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے آر ایس ایس کے نظریہ ساز ویر ساورکر کا خوب مذاق اڑایا تھا۔ کانگریس نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ ’’ بھگت سنگھ نے برطانوی راج سے آزادی کے لئے جنگ چھیڑدیا تھا۔ بھگت سنگھ نے برطانوی سامراج کو چیلنج کیا تھا کہ انہیں پھانسی دینے کیلئے جیل بھیجنے کی جرأت کردکھائے جبکہ ویر ساورکر نے برطانوی سامراج کی غلامی قبول کرتے ہوئے اپنی جان بچانے رحم کی درخواست کی تھی۔‘‘

TOPPOPULARRECENT