Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / ساورکر کی نظر میں گائے مقدس نہیں تھی:شردپوار

ساورکر کی نظر میں گائے مقدس نہیں تھی:شردپوار

ممبئی ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بیف پر امتناع کے سلسلے میں جاری تنازعہ اور دادری قتل واقعہ کے پس منظر میں این سی پی سربراہ شردپوار نے آج کہا کہ ہندوتوا کے علمبردار سمجھے جانے والے ونائک دامودر ساورکر نے کبھی گائے کو ’’مقدس ‘‘ جانور نہیں سمجھا ۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ جو تنگ نظر ہیں وہ ساورکر نظریہ کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے ہیں حالانکہ ساورکر یہ کہنا تھا کہ گائے ایک کارآمد جانور ہے اور جب یہ استعمال کے قابل نہ رہے تو ذبح کیا جاسکتا ہے اور اس کا گوشت کھایا بھی جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ساورکر کے نام لیوا ہیں وہی اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ انہوں نے دادری قتل اور اس واقعہ پر آر ایس ایس کے ترجمان میں شائع متنازعہ تبصرہ کی مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT