Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے سونے کا چوتھا تمغہ جیتا

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے سونے کا چوتھا تمغہ جیتا

گوہاٹی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے سونے کا ایک اور تمغہ جیتا، اور اب تک کل 25تمغے حاصل کئے ہیں ، جن میں سونے کے 4، چاندی کے 10 اور کانسی کے 11 تمغے شامل ہیں۔ ہندوستان میں جاری گیمز کے ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق نے نیپال کے ابھیشک بستالیہ کو 4-6، 2-6 سے ہرادیا، جبکہ عقیل خان نے بھوٹان کے تنلے نوربو کو 1-6 ، 2-6سے شکست دی۔ خواتین کے ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی اشنا سہیل نے سری لنکا کی این ودودی کو 3-6 ، 2-6سے ہرا دیا۔ ریسلنگ میں پاکستان کے زماں انور نے 125کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انور نے بنگلہ دیشی ریسلرمونگنومرما کو 30 سکنڈ میں چت کیا ۔ ریسلنگ ہی کی 74کے جی کیٹگری میں محمد آزاد نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT