Thursday , November 15 2018
Home / جرائم و حادثات / ساؤتھ زون ٹاسک فورس کو شدت سے مطلوب دو افراد گرفتار

ساؤتھ زون ٹاسک فورس کو شدت سے مطلوب دو افراد گرفتار

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے شدت سے مطلوب دو افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ایک روڈی شیٹر شامل ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر چینتیہ کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ساؤتھ زون کی کمشنرس ٹاسک فورس ٹیم نے سعیدآباد کے علاقہ سے عبید اور ظفر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ہتھیار اور نقد رقم بھی ضبط کی ۔ دونوں پولیس کو کافی شدت سے مطلوب تھے ۔ جو بدنام زمانہ عادی سارق منتری شنکر کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عبید کے خلاف 17 غیر ضمانتی وارنیٹ زیر التواء ہیں جبکہ وہ 25 مقدمات میں ملوث ہے ۔ کالاتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ اس روڈی شیٹر کے خلاف سخت کارروائی اور کونسلنگ کے بعد بھی اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ظفرخآن کا کوئی مجرمانہ ریکاڈ نہیں ہے بلکہ وہ ان دونوں کی جانب سے سرقہ کردہ اشیاء کو فروخت کرنے کا کام کرتا تھا اور ایک ٹولی کی شکل میں یہ افراد منظم جرائم انجام دے رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق منتری شنکر اور عبید کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی اور جیل میں ان دونوں نے منصوبہ تیار کیا اور اس سازش میں ظفر بھی شامل ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT