Monday , February 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ساڑیوں کے سارقین کی ٹولی گرفتار

ساڑیوں کے سارقین کی ٹولی گرفتار

کلواکرتی میں ڈی ایس پی ‘ ایل سی نائیک کی پریس کانفرنس

کلواکرتی 26 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ڈی ایس پی سی نائک اور سی آئی ملیکارجن ریڈی ایس آئی رکھویندریڈی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کل ایک اور سارقوں کی ٹولی کو گرفتاری عمل میں میں لاتے ہوئے میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے جملہ 9 افراد پر مشتمل یہ ٹولی صرف اور صرف ساڑیاں چوری کرتی تھی اور انہیں فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کر رہی تھیں جبکہ یہ 9 افراد مختلف گھرانوں سے تعلق رکھتے ہوئے چوری کے ذریعہ ہی ان کی آپس میں ملاقات ہوئی اور دوستی بڑھی ۔ مکمل پلان کے تحت کچھ لوگ مالک دوکان کے باتوں میں لگاتے ہیں اور کچھ باہر نگرانی کرتے ہیں اور کچھ ساڑیوں کا سرقہ کرتے ہوئے آخر کار یہ لوگ اس وقت گرفتار ہوئے جب اس ماہ کے 19 تاریخ کو یہ ٹولی نے کلواکرتی کے گاندھی نگر میں سویتا نامی خاتون جو کہ اپنے گھر میں ساڑیوں کا کاروبار کرتی ہے وہاں پہنچ کر ساڑیاں خریدنے کا بہاناکرتے ہوئے مختلف ساڑیاں دیکھتے رہے اوردو خواتین کو باتوں میں لگا کر ساڑیاں چوری کرتے رہے اسی اثنا ء میں مالک دوکان کے لڑکے گھر میں رونے لگے تو یہ ٹولی نے 20 سے زائد ساڑیاں اور 60 ہزار نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ اور دوسری خواتین نے بعد میں آنے کا کہہ کر چلی گئی اس درمیان میں ٹولی اپنا سیل فون وہیں پر بھول کر چلی گئی جوکہ ان کی گرفتاری کا سبب بنا اس ٹولی کو کل حیدرآباد میںسی آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کرمن گھاٹ میں جال بچھا کر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 54 ہزار نقد رقم ایک مہندرا گاڑی ضبط کرلیا یہ ٹولی کو نڈاپلی وجئے واڑہ کے اطراف و اکناف کی رہنے والی ہے جبکہ 9 میں 6 افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جنہیں آج عدالت کے ذریعہ جیل بھیج دیا جائیگا ۔ اور بقیہ تین افراد کی کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT