Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ساکشی اخبار اور ٹی وی چیانل حکومت چلائے گی

ساکشی اخبار اور ٹی وی چیانل حکومت چلائے گی

وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو کا اعلان ، نئے قانون کے تحت اقدام
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت جلد ہی تلگو روزنامہ ساکشی اور ٹی وی چیانل اپنی تحویل میں لے لے گی ۔ یہ اخبار اور چیانل اس وقت اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی چلا رہے ہیں ۔ رام کرشنوڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے رشوت کے ذریعہ غیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے کا عمل روکنے کے لیے حکومت نے ایک نیا قانون بنایا ہے ۔ صدر جمہوریہ اور مرکز نے اس قانون کو منظوری دی ہے ۔ نئے قانون کے تحت ریاستی حکومت کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے ضبط کی گئی املاک کو قبضہ میں لینے کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کے ذریعہ ساکشی اخبار اور ساکشی چیانل اپنے تحت لے گی اور یہ کارروائی کسی انتقام کے تحت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جگن نے ایک لاکھ کروڑ روپئے کی عوامی دولت لوٹ کر ساکشی اخبار اور ساکشی چیانل شروع کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT