Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی بھی اپنی زندگی پر فلم کی خواہاں

ساکشی بھی اپنی زندگی پر فلم کی خواہاں

نئی دہلی ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  اولمپک برانز میڈلسٹ پہلوان ساکشی ملک نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ  فن پہلوانی پر بالی ووڈ میں دو فلمیں بننا خوش آئند ہے اور اگر کوئی ان کی زندگی پر فلم بناناچاہے گا تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا تاہم اپنا کردار نبھانے کیلئے ان کے ذہن میں فی الوقت کسی اداکارہ کا نام موجود نہیں ہے۔ ساکشی ملک نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں ریسلنگ کی مقبولیت میں بتدریج اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور وہ خوش ہیں کہ ہندوستانی فلم نگری میں ان کے کھیل پر بھی فلمیں بنانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT