Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ساکشی رپورٹر پر حملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ساکشی رپورٹر پر حملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کورٹلہ میں صحافیوں کی احتجاجی ریالی اور نعرے بازی

کورٹلہ ۔ /17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ اور مٹ پلی کے پرنٹ میڈیا اور الکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی جانب گنیش پر ویلولہ کے متوطن جناب ایم سائی ریڈی سابق سرپنچ ویلولہ اور ان کی اہلیہ واروسائی ریڈی ٹی سی کی جانب سے حملہ کے خلاف شدید غم وغصّہ کا اظہار کرتے ہوئے مٹ پلی کی شاہراہ پر راستہ رو کو احتجاج اوردھرنا منظم کیا گیا۔ صحافی سائی ریڈی سابق سرپنچ ویلولہ اور اُنکی اہلیہ مارو سائی ریڈی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔اور ساکشی رپورٹر مٹپلی جناب گنیش پر حملہ کرنے والے سابق سرپنچ ویلولہ جناب سائی ریڈی اور زیڈپی ٹی سی ممبر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے کہ ماروسائی ریڈی سابق سرپنچ کا جو رکن اسمبلی کورٹلہ جناب ودیا ساگر رائو کے قریبی ساتھیوںمیں شمار کئے جاتے ہیں حالیہ چند دن قبل جناب سائی ریڈی سابق سرپنچ کے خلاف روزنامہ ساکشی میں شبائع شدہ رپورٹ پر سائی ریڈی سابق سرپنچ برہمی کے عالم میں مقامی پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ساکشی رپورٹر مٹ پلی جناب گنیش پر حملہ کیا گیا ۔جناب گنیش ساکشی رپورٹر مٹ پلی کی جانب سے مارو سائی ریڈی سابق سرپنچ ویلولہ کے خلاف پولیس اسٹیشن مٹ پلی میں کیس درج کروائے جانے کے باوجود مارو سائی ریڈی سابق سرپنچ جن کے رکن اسمبلی کلواکنٹہ ودیاساگر رائو سے قریبی تعلقات کے سبب مٹ پلی کی پولیس مارو سائی ریڈی سابق سرپنچ ویلولہ کے خلاف کاروائی کرنے میں ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہی ہے ۔ مٹ پلی ساکشی کے رپورٹر جناب گنیش پر حملہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورٹلہ اور مٹ پلی کے الکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی جانب سے مٹ پلی اور کورٹلہ میں شدید راستہ روکو اور دھرنا منظم کیا گیا۔اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کے ٹی آر ایس پارٹی مٹ پلی کے قائد جناب مارو سائی ریڈی کی نامہ نگار ساکشی اخبارکے رپورٹر جناب گنیش پر کئے گئے حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ٹی ار ایس حکومت کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں چلائی گئی مہم کے دوران صحافیوںنے کافی اہم رول انجام دیا ہے جسکے سبب تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آیا ہے انہوں نہ کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین اقتدار کے نشہ میں صحافت کی آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے ایسے قائدین کے خلاف کاروائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اس احتجاجی پرگرام میں جناب رام گوپال،شکاری راما کرشنا،شیکھر،صدر کورٹلہ پر یس کلب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور ،جناب محمد ساجد،جناب محمد عبدالباری کرسپاندینٹ کیرالہ انگلیش میڈیم کورٹلہ کے علاوہ کورٹلہ اور میٹ پلی الکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT