Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / ساکشی مہاراج اور انو ٹنڈن کا نام ووٹنگ لسٹ سے غائب

ساکشی مہاراج اور انو ٹنڈن کا نام ووٹنگ لسٹ سے غائب

اناو،22نومبر(سیاست ڈاٹ کام) رکن پارلیمنٹ سچدانند ساکشی اور سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن کے نام ووٹنگ لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے اترپردیش میں ہورہے میونسیپل کارپوریشن انتخابات میں آج ووٹ نہیں دے سکے ۔ ضلعی افسر این جی روی کمار نے بتایا کہ ساکشی مہاراج اور محترمہ انو ٹنڈن کا نام ووٹنگ لسٹ میں نہیں پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں ان کا نام لسٹ میں تھا،لیکن میونسیپل کارپوریشن کے الیکشن کی لسٹ میں نہیں ہے ۔ان کا نام اس لسٹ میں بھی ہونا چاہئے تھا۔پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔ مسٹر روی کمار نے کہا کہ معاملے کی جانچ میں قصوروار پائے جانے سے متعلق بوتھ لیبل افسر(بی ایل او) کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT