Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ساکشی مہاراج کا بیان فتنہ پرور ذہنیت کا عکاس

ساکشی مہاراج کا بیان فتنہ پرور ذہنیت کا عکاس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا یوتھ فیڈریشن ، تنظیم انصاف نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد کے اشتراک سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کی جانب سے مدارس کو دہشت گردی کی سرگرمیوں سے جوڑنے کے بے ہودہ لغو غیر ذمہ دارانہ فتنہ پرور ذہنیت کے حامل بیان پر سخت احتجاج کیا ۔ اس ضمن میں حمایت نگر AITUC نزد دفتر سٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے چوراہے پر ساکشی مہاراج کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا اور مرکزی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ اس طرح لو جہاد ، دینی مدارس کے نام پر ملک اور قوم میں انتشار پیدا کرنے کی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سی پی آئی سٹی سکریٹری ڈاکٹر ڈی سدھاکر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی سیکولر نظام کو تباہ کرنے والی کسی بھی کوشش کو منہ توڑ جواب دے کر ناکام بنادے گی ۔ انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ تاریخ کی معلومات رکھنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ مدارس سے وابستہ طلباء ، مدرسین ، علماء ، اکابرین ، ملک اور قوم کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ جدوجہد آزادی کی تحریک ہو یا ملک اور قوم کے سیکولر نظام کو مستحکم کرنے کا معاملہ ہو ۔ مدارس نے اپنا ملکی قومی فریضہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT