Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / ساکشی مہاراج کی کار ٹینکر سے ٹکرائی ایم پی بال بال بچے

ساکشی مہاراج کی کار ٹینکر سے ٹکرائی ایم پی بال بال بچے

ایٹہ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شہرایٹہ میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ سچیدانند اعرف ساکشی مہاراج کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ٹینکر نے ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں ساکشی مہاراج بال بال بچ گئے ۔پولیس کے مطابق اناؤ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج صبح گاڑی سے آشرم جا رہے تھے۔ اس دوران نیشنل ہائی وے پر ہاتھی گیٹ کے پاس شکوہ آباد سے آ رہے دودھ کے ٹینکر نے ان کی کار کوٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بی جے پی ایم پی بال بال بچ گئے ۔ اس دوران ٹینکر سے دو موٹر سائیکل بھی ٹکرا گئی۔ اس میں سے ایک موٹر سائیکل ٹینکر کے نیچے پھنس گئی۔ ساکشی مہاراج پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر ادیت پور میں واقع اپنے آشرم چلے گئے ۔اس حادثہ کے بعد ساکشی نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور وہ ان کوقتل کرانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT