Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی کے روہتک میں جشن

ساکشی کے روہتک میں جشن

روہتک ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روہتک میں آج خوشی اور شادمانی کا ماحول چھا گیا کیونکہ مقامی لڑکی ساکشی ملک نے ہریانہ اور ملک کیلئے فخریہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے ریو اولمپکس میں ریسلنگ کا برونز میڈل جیت کر گیمز میں انڈیا کا کھاتہ کھولا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں کی شخصیتوں بشمول وزراء، ایس اے آئی عہدیداروں کا ضلع روہتک کے موضع موکھرا میں ساکشی کے مکان پر تانتا بندھ گیا تاکہ فیملی کو مبارکباد دی جائے۔ چیف منسٹر منوہر لال کھتر نے ساکشی کے والد سکھبیر ملک کو فون کرکے مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT