Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی کے ہمراہ ہندوستان کو 9 گولڈ میڈلس

ساکشی کے ہمراہ ہندوستان کو 9 گولڈ میڈلس

نئی دہلی۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی ساکشی ملک سمیت 9 ہندوستانی خاتون پہلوانوں نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جاری کامن ویلتھ کشتی مقابلے میں سونے کے تمغے جیت لئے ہیں۔ہندوستانی خاتون پہلوانوں نے 9 گولڈ میڈلس کے علاوہ 7 سلور اور 4 برانز میڈلس بھی حاصل کئے ہیں۔ خاتون ٹیم نے سبھی 10 زمروں میں گولڈ میڈلس حاصل کیا۔ہندوستان گریکو رومن پہلوانوں نے سبھی10 زمروں میں 10 گولڈ اور 10 سلور میڈلس جیتے تھے ۔ ہندوستان نے ٹورنمنٹ میں اس طرح اب تک 19 گولڈ ، 17 سلور اور 4 برونز میڈلس حاصل کئے ہیں۔ریو اولمپک میں برونز میڈلس جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ساکشی ، رتو فوگاٹ، ونیش اور گیتا نے گولڈ میڈل جیتے ۔ ہندوستان کی میڈلس حاصل کرنے والے فتوحات اس طرح ہیں:گولڈ میڈل کی فاتح: 50 کلوگرام ریتو، 55 کلوگرام ونیش، 57 کلوگرام پوجا ڈانڈا، 59 کلوگرام گیتا، 62 کلوگرام ساکشی ملک، 65 کلوگرام رتو ملک، 68 کلوگرام دویا کاکران، 72 کلوگرام کرن۔

TOPPOPULARRECENT