Saturday , December 15 2018

ساہا نے دھونی کاریکارڈ توڑدیا

کیپ ٹاون۔9جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی وکٹ کیپر وردھیمان ساہا نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے وکٹوں کے پیچھے دس کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ چکنا چور کردیا جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹسٹ میں 9 شکار کئے تھے۔

ہندوستان نے جنوبی آفریقہ کو شکست دی
کرسٹ چرچ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگال کے فاسٹ بولر ایشانت پوریل کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں ورلڈ کپ سے قبل ایک حوصلے بلند کرنے والی کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز اسکور کئے جس میں اریان جویال نے 86 اور ہیمانشو رانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 3 33رنز کے نشانہ کے تعاقب میں جنوبی آفریقہ کی ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں ایشانت نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی ٹیم کا آغاز بہتر ہوا تھا لیکن آفریقی فاسٹ بولر اکونا میاکا نے ٹاپ آرڈر کو بری طرح متاثر کیا۔

TOPPOPULARRECENT