Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر بیگ احساس کو تلنگانہ چیف منسٹر کی مبارکباد

ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر بیگ احساس کو تلنگانہ چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ نے اردو میں ساہتیہ اکیڈیمی کا باوقار حاصل کرنے پر نامور افسانہ نگار پروفیسر بیگ احساس کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے پروفیسر بیگ احساس کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ بطور ادیب ، نقاد اور پروفیسر آپ نے قابل قدر کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ یہ ایوارڈ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔ یہ بات میرے علم میں ہے کہ ساہتیہ اکیڈیمی نئی دہلی کے قیام 1947 کے بعد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آپ تیسرے فن کار ہیں جنہیں یہ باوقار ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد یہ پہلا ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ (اردو ) ہے جو آپ نے حاصل کیا ہے ۔ آپ نے تمام اردو داں طبقے اور خاص طور پر تلنگانہ کے اردو بولنے والوں کا وقار بلند کیا ہے ۔ آپ کو اس بات کا یقینا علم ہوگا کہ میری حکومت نے پوری ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دیا ہے ۔ اس باوقار ایوارڈ کے لیے پھر ایک بار مبارکباد قبول کیجئے ۔ مجھے توقع ہے مستقبل میں آپ اور بھی اعزازات سے نوازے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT