Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ساہتیہ اکیڈیمی سے واضح موقف اختیار کرنے وکرم سیٹھ کامطالبہ

ساہتیہ اکیڈیمی سے واضح موقف اختیار کرنے وکرم سیٹھ کامطالبہ

نئی دہلی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشہور ناول نگار وکرم سیٹھ نے آج کہا ہے کہ وہ ساہتیہ اکیڈیمی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں تاکہ انہیں دیا گیا ادبی ایوارڈ واپس کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی نے حالیہ پیش آئے خطرناک حالات جیسے ادیبوں کے قتل پراب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ان ادیبوں کو محض ان کی تحریروں کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس لئے اکیڈیمی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا اور انہیں یقین ہے کہ اس طرح کے واقعات پر وہ اپنا موقف واضح کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT