Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / سبرامنیم سوامی نے ٹیپو سلطان شہید کو ’’ موقع پرست ‘‘ قراردیا اور اس کی وجہہ بھی بتائی

سبرامنیم سوامی نے ٹیپو سلطان شہید کو ’’ موقع پرست ‘‘ قراردیا اور اس کی وجہہ بھی بتائی

بیلگاوی۔ سبرامنیم سوامی نے پھر ایک مرتبہ میسور کی بادشاہ شہید ٹیپوسلطان کے متعلق تبصرہ کیا۔

ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق سبرامنیم نے ٹیپوسلطان کو ’’موقع پرست‘‘قراردیتے ہوئے اس کی وجہہ بھی بتائی ہے‘ سوامی نے کہاکہ انگریزوں کے خلاف میسور اس لئے لڑائی کررہاتھا کیونکہ انہیں فرانس سے پیسے ملے تھے۔

سوامی نے حسب روایت ٹیپوسلطان کو جنگجو اور ہندوستان کی آزادی کے لئے لڑنے والا قراردینے سے بھی انکار کیا۔

پر بھودا بھارتی کے زیر اہتمام بیلگاوی میں منعقدہ ایک لکچر کے دوران سبرامنیم نے کملا ہاسن نے ہندودہشت گردی کے تبصرے پر بھی تنقیدکی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی صدر سونیاگاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں جیل جائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے بھی ساتھ ہونگے۔سوامی نے ایودھیامیں رام مند ر کی تعمیر پریقین کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT