Tuesday , December 18 2018

سبرامنیم سوامی پروگرام میں تاخیرپر واپس چلے گئے

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی آج ایک تقریب میں پروگرام شروع ہونے میں تاخیر پر برہمی کے عالم میں چلے گئے۔ راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی ہیرو گروپ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں بروقت پہونچے۔ وہ اُبھرتے ٹیکس نظام کے بارے میں خطاب کرنے والے تھے۔ یہاں پہونچنے کے بعد اُنھوں نے دیکھاکہ پروگرام کی تیاریاں ابھی جاری ہیں۔ وہ تاخیر کا اندازہ کرتے ہوئے خطاب کئے بناء ہی چلے گئے۔ منتظمین نے انھیں کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن اُنھوں نے کسی کی نہیں مانی۔ آخرکار یہ سیشن منسوخ کردینا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT