Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / سبرا مکرجی کے انتقال پر پاکستان کا اظہارتعزیت

سبرا مکرجی کے انتقال پر پاکستان کا اظہارتعزیت

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ آخری رسومات میں شرکت کریں گی،

اسلام آباد ؍ ڈھاکہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج صدر پرنب مکرجی کی شریک حیات سبرا کے انتقال پر صدرجمہوریہ سے اظہارتعزیت کیا۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے ایک تعزیتی مکتوب صدر پرنب مکرجی کو روانہ کیا۔ علاوہ ازیں دفتر خارجہ سے حکومت پاکستان کا ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ ڈھاکہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ بذریعہ طیارہ کل نئی دہلی پہنچیں گی تاکہ سورا مکرجی کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں۔ شیخ حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے کہا کہ وزیراعظم کل نئی دہلی جائیں گی تاکہ صدرجمہوریہ ہند کی اہلیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی، ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ اور دختر سائمہ واجد بھی ہوں گے۔ وزیراعظم بنگلہ دیش ڈھاکہ سے کل صبح روانہ ہوں گی اور دوپہر تک واپس ہوجائیں گی۔ ان کے روابط عامہ سکریٹری نے کہا کہ شیخ حسینہ کے مکرجی خاندان سے اس وقت سے تعلقات ہیں جب وہ دہلی میں 15 اگست 1975ء کی فوجی بغاوت کے فوری بعد دہلی میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہی تھیں۔ ہندوستان نے شیخ حسینہ اور ریحانہ کو بغاوت کے بعد تقریباً 6 تک پناہ فراہم کی تھی۔ سبرا مکرجی کا آبائی مکان بھدرا بلا دیہات مغربی بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں ہے جہاں وہ مارچ 2013ء میں جاچکی ہیں۔ یہ ان کا آخری دورہ بنگلہ دیش تھا۔ صدر بنگلہ دیش عبدالحامد نے سورا مکرجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کو شانتی حاصل ہونے کی دعا کی اور صدرجمہوریہ ہند سے اظہارہمدردی اور دیگر سوگوار ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT