Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / سبرتا رائے کے خلاف انکم ٹیکس کیس کی سماعت

سبرتا رائے کے خلاف انکم ٹیکس کیس کی سماعت

نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے اور دیگر کے خلاف انکم ٹیکس کیس میں آئندہ ماہ کارروائی مقرر کی ہے جن پر سال 2013-14 کیلئے کمپنی کے انکم ٹیکس بزنس داخل نہ کرنے کا الزام ہے ایڈیشنل چیف میئر دیایشی مجسٹریٹ دیویندر کمار شرما نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے اس کیس میں 2 جولائی تک حکم التواء کے پیش نظر آئندہ سماعت کیت اریخ 14 جولائی مقرر کی ہے ۔ عدالت نے قبل ازیں 24 مارچ کو سبرتا رائے کی حاضری کیلئے پرڈاکشن وارنٹ اور سہارا انڈیا کمرشیل کارپوریشن لمیٹیڈ کے 2 ڈائرکٹرس جے بی رائے اور انوج داس گپتا کے خلاف قابل ضزانت وارنٹ جاری کئے تھے کیونکہ وہ سمن کی اجرائی کے باوجود عدالت میں حاضری دینے سے قاصر تھے ۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ان تینوں کے علاوہ کمپنی کے ایک اور ڈائرکٹر او پی سریواستو کو ملزم بنایا ہے ؤ سیشن عدالت کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے سبرتا رائے اور جے بی رائے اور انوج داس گپتا ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہے ۔ جس نے 5 ملزمین کے خلاف کارروائی پر 2 جولائی تک حکم التواء جاری کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT