Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / سبری مالا تنازعہ : موجودہ بورڈ ممبر کو برطرف کردینے کی کوشش

سبری مالا تنازعہ : موجودہ بورڈ ممبر کو برطرف کردینے کی کوشش

کوچی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹراونکور دیوس وم بورڈ کے سابق صدر پرایار گوپال کرشن نے آجم موجودہ بورڈ کی کے پی سنکرداس پر الزام لگایا کہ وہ ہندو مذہبی رسومات کی خلاف ورزی کی ہے چنانچہ ان کے بورڈ سے اخراج کے لیے کیرالا ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ 5 نومبر کی درخواست میں انہوں نے سنکرداس پر الزام لگایا کہ وہ مندر کے مقدس 18 سیڑھیوں پر چڑھنے کے لیے ایروموڈی کیٹو (دیوتا کو پیش کرنے کے لیے مقدس چڑھاوا) کے بغیر ہی وہ مندر میں داخل ہوئے ہیں جس سے مندر کی روایات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ان کی یہ حرکت کیرالا ہائی کورٹ کی ہدایات کہ کسی بھی رکن کو ’’غلط برتائو کے مرتکب ہونے پر علیحدہ کردیا جاسکتا ہے، ان پر یہ دفعہ کا اطلاق پوری طرح ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT