Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / سبری ملا میں خاتون یاتری کو زدوکوب کرنے والا شخص گرفتار

سبری ملا میں خاتون یاتری کو زدوکوب کرنے والا شخص گرفتار

تھرواننتاپورم ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹھانم پٹا کے علاقہ بیلن پور کا متوطن 29 سالہ سورج آج مبینہ طور پر سبری ملا مندر کی ایک خاتون یاتری کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس شخص نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ خاتون یاتری حیض آنے کی عمر کے زمرہ میں شامل ہے۔ سورج اس واقعہ کا کلیدی ملزم ہے جو پہاڑی مندر کے دو دن بند رہنے کے بعد کشادگی کے وقت پیش آیا تھا۔ سینکڑوں جنونی بھکت 52 سالہ خاتون للیتا روی پر حملہ کی کوشش روکنے کیلئے کوشش کررہے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ اس خاتون کو مندر میں پوجا کی اجازت دینی چاہئے۔ اس شخص کو غیرضمانتی الزامات اور قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 308 (لائق تعزیر قتل کے ارتکاب کی کوشش) اور دفعہ 354 (مجرمانہ طاقت کے ساتھ خاتون کی بے حرمتی کرنے کیلئے اس پر حملہ) کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ باقی مجرمین کو گرفتار کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ پٹھانم پٹا کے ایس پی ٹی نارائنن نے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT