Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / سبز ہلالی پرچم کے استعمال پر امتناع سے متعلق درخواست دوسری بنچ کے سپرد

سبز ہلالی پرچم کے استعمال پر امتناع سے متعلق درخواست دوسری بنچ کے سپرد

نئی دہلی، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے مسلم مذہبی مقامات پر چاند ستاروں والے سبز پرچم لہرانے پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے ۔ اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی عرضی جسٹس این وی رمن اور جسٹس ایس عبد النظیر کی بنچ کے سامنے سماعت کے لئے درج تھی، لیکن جیسے ہی اس درخواست کا نمبر آیا، بنچ نے کہا کہ اس درخواست کی سماعت دوسری بنچ کرے گی۔ تاہم، عدالت نے اس کے لئے کوئی وجہ نہیں بتائی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چاند-ستاروں والا سبز پرچم مذہب اسلام کا حصہ کبھی نہیں رہا ہے ۔ یہ نواز وقار الحق ملک اور محمد علی جناح کی طرف سے 1906 میں قائم ‘مسلم لیگ’ کا سیاسی پرچم رہا ہے ، جسے آج کل مذہبی مقامات اور گھروں کی چھتوں پر لگایا جاتا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق، یہ پرچم پڑوسی ملک کی سیاسی پارٹی ’پاکستان مسلم لیگ‘کے پرچم کے مماثل ہے ، لہذا اس کے استعمال پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT