Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سبسڈی فراہمی اسکیم کیلئے آن لائن درخواستوں کا ادخال

سبسڈی فراہمی اسکیم کیلئے آن لائن درخواستوں کا ادخال

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن نے مالیاتی سال 2015-16کیلئے بینکوں سے مربوط سبسیڈی فراہمی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کیلئے درخواستوں کے آن لائن ادخال کا آغاز ہوچکا ہے اور 15فبروری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت غریب اقلیتی خاندانوں کو چھوٹے کاروبار کیلئے سبسیڈی فراہم کی جائے گی اور باقی رقم بینک بطور قرض جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 50فیصد سبسیڈی کی موجودہ اسکیم میں تبدیلی کرتے ہوئے 60 تا 80 فیصد سبسیڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہشمند امیدوار تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی ویب سائٹ پر شرائط کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT