Wednesday , February 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سبسیڈی ٹریکٹرس کی منظوری میں مستحق افراد کے ساتھ ناانصافی

سبسیڈی ٹریکٹرس کی منظوری میں مستحق افراد کے ساتھ ناانصافی

کریم نگر میں سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضور آباد حلقہ اسمبلی میں مستحقین کو نظرانداز کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً ٹی آر ایس قائدین و رکارکن وزیر ایٹالہ راجندر کے حمایتی غیر مستحقین حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر فراہم کئے جارہے ٹرکٹر حوالے کرتے ہوئے پر ٹریکٹرپر 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپئے کی چھوٹ کا فائدہ پہنچایا گیا۔ کریم نگر سابق رکن پارلیمان پونم پربھاکر نے قانون حق معلومات سے حاصل کردہ تفصیلات سے واقف کروایا اور اس کی زیراکس کاپیاں حوالے کیں۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں کے شیکھر، اکولا پرکاش ، جی اے رتناکر ، ٹی کشن، سرینواس، ٹی ایس ریڈی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ خرچ کرتے ہوئے 200 ٹریکٹرس خریدے گئے۔ انہیں وزیر ایٹالہ راجندر نے ان قائدین میں تقسیم کئے جنہیں فی الحال پارٹی میں کوئی عدہ نہیں۔ اس کے علاوہ ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سیز، ایم پی پیز، مارکٹ کمیٹی چیرمین، ڈائرکٹرس کے قریبی رشتہ داروں ، دولتمندوں کو سبسیڈی کے ٹریکٹرس منظور کرتے ہوئے حوالے کئے۔ سبھی اسمبلی حلقوں سے قانون حق معلومات کے تحت رعایتی ٹریکٹرس زرعی آلات کی تقسیم کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ تاحال حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق جو بھی ثبوت ملے ہیں ان کی تحقیقات کیلئے ویجلنس کمیشن کو لوک آیوکت کو عوامی حقوق سنگھموں سے فریاد کی جائے گی۔ ٹی آر ایس انتہائی شفاف ، بدعنوانیوں سے پاک حکومت کا دعویٰ کرتے ہوئے تاحال ایس سی کمیشن ، بی سی کمیشن، بیت ا لخلاء کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے ثبوت مل چکے ہیں۔ ڈبل بیڈ روم کی تعمیر کے سلسلہ میں 25 سے 50 ہزار روپئے فی یونٹ کی منظوری میں رشوت حاصل کرنے کی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ کریم نگر مجلس بلدیہ میں بھی صفائی کیلئے استعمال کی جارہی گاڑیوں، ٹریکٹرس، آٹو ٹرالی وغیرہ کا ڈیزل کا خرچ ورنگل کارپوریشن سے تین گنا استعمال ہوا ہے۔ ہرجگہ بدعنوانی رشوت خوری عام ہے۔

TOPPOPULARRECENT