Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سبسیڈی پر زرعی اوزار کیلئے درخواستیں مطلوب

سبسیڈی پر زرعی اوزار کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ینترا لکشمی اسکیم کے تحت کسانوں کو 50%  سبسیڈی پر زرعی اوزار دیئے جانے کی بات محکمہ زراعت آفیسر مسٹر سنتوش نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ سبسیڈی پر روٹ ویٹرس، کلٹی ویٹرس، بیاٹری، اسپرے دیئے جائیں گے۔ کسان اپنے پٹہ دار پاس بکس، آدھار کارڈ، ٹریکٹر، رجسٹریشن زیراکس کے ساتھ درخواستیں دے سکتے ہیں۔

کلکٹریٹ ضلع ونپرتی کا گھیراؤ
ونپرتی۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع ہیڈکوارٹر میں کلکٹریٹ کے روبرو یوتھ کانگریس NSUI کے زیر اہتمام حکومت کی جانب سے فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالر شپ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس ناگرکرنول حلقہ پارلیمنٹ صدر شیوسپنا ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت طلبہ کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔ ابھی تک فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالر شپ کی عدم ادائیگی سے طلبہ کافی پریشان ہیں، کانگریس دور حکومت میں طلبہ خوشی خوشی اپنی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف رہتے تھے لیکن آج کے سی آر نے طلبہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے  مطالبہ کیا کہ وہ فوری اسکالر شپ ادا کریں۔ دیگر صورت میں یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔ بعد ازاں کلکٹر شیویتا جینتی کو یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین کرن کمار، شام کمار، ترپتیا، کونسلر کرشنا بابو، محمد بابا، بھاسکر، روی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT