Wednesday , December 19 2018

سبسیڈی پر فراہم کردہ بھیڑوں کی غیر قانونی منتقلی پر کارروائی

نارائن پیٹ4 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے منڈل دھنواڑہ کے موضع کونڈا پور سے غیر قانونی طورپر 5 ڈی سی ایم ویانوں میں بھر کر ریاستی حکومت کی جانب سے سبسیڈی قیمت پر چرواہوں کو فراہم کردہ ڈی سی ایم ویانوں میں بھر کر ریاستی حکومت کی جانب سے سبسیڈی قیمت پر چرواہوں کو فراہم کردہ بھیڑیں منتقل کی جا رہی تھیں کہ مکتھل کے قریب ‘ مکتھل پولیس نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور منتقلی میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ دھنگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے غریب چرواہوں کو سینکڑوں بھیڑیں رعایتی قیمت پر اور سبسیڈی کی بنیاد پر فراہم کی تھیں ۔ تاہم چرواہوں نے ان بھیڑوں کو فروخت کر کے حکومت کی اس اسکیم کے ساتھ فریب کر رہے تھے ۔ غیر مقصدہ اطلاعات کے بموجب برسراقتدار پارٹحی کے قائدین اس معاملہ میں ملوث ہیں ۔ پولیس مصرو ف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT