Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سبسیڈی پر قرض فراہمی اسکیم کا آغاز

سبسیڈی پر قرض فراہمی اسکیم کا آغاز

اقلیتی فینانس کارپوریشن منیجنگ ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

اقلیتی فینانس کارپوریشن منیجنگ ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد 22 مئی ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی بینکوں سے مربوط سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے،کارپوریشن نے حکومت کی اجازت ملنے پر اس اسکیم کے تحت ایک دن میں سات کروڑ 30 لاکھ روپئے کی رقم بطور سبسیڈی جاری کردی ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حکومت نے انتخابی مرحلہ کی تکمیل کے بعد سبسیڈی کی رقم جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سات کروڑ 30 لاکھ روپئے استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں جمع کردیئے گئے ہیں، انہو ںنے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت جملہ 16 ہزار ایک سو، سولہ درخواستوں کو ضلع کلکٹرس نے منظوری دی ہے اور بینکوں نے قرض فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ، ان کیلئے 68 کروڑ 57 لاکھ 95 ہزار روپئے کی سبسیڈی مختص کی گئی ،

ایسے استفادہ کنندگان جن کی درخواستیں مکمل ہیں اور بینکوں میںکھاتے موجود ہیں، ان کیلئے 32 کروڑ روپئے بطور سبسیڈی جاری کئے جائیں گے ، انہو ںنے بتایا کہ پہلے دن سات کروڑ 30 لاکھ روپئے کی اجرائی کارپوریشن کا کارنامہ ہے، آئندہ چار تا پانچ دنوں میں مابقی رقم بھی جاری کردی جائے گی ۔ انہوں نے ایسے استفادہ کنندگان جن کے بینک اکاونٹ نہیں ہیں خواہش کی کہ وہ فوری اپنے اکاونٹ کھلوائیں ۔ واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت حکومت نے 100 کروڑ روپئے مختص کئے تھے اور 75 کروڑ جاری کئے گئے ، پہلے مرحلہ میں چار ہزار ایک سو پچھتر استفادہ کنندگان کیلئے 11 کروڑ 12 لاکھ 89 ہزار روپئے بطور سبسیڈی جاری کئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT