Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سبسیڈی پر ٹریکٹرس کی منظوری کیلئے پیروکاری

سبسیڈی پر ٹریکٹرس کی منظوری کیلئے پیروکاری

کریم نگر میں زرعی عہدیداروں پر سیاسی قائدین کے دباؤ کی اطلاع

کریم نگر میں زرعی عہدیداروں پر سیاسی قائدین کے دباؤ کی اطلاع
کریم نگر۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی شعبہ کیلئے آلات و اوزار کی سربراہی اسکیم کے تحت حکومت نے کسانو ں کو 50 فیصد قیمت خرید پر سبسیڈی پر ضلع کریم نگر کے لئے 110 ٹریکٹرس حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کسانوں کو ایک ٹریکٹر کی خریدی کرنے پر 3لاکھ تا ساڑھے چار لاکھ روپئے کی رعایتی سبسیڈی دی جائے گی۔ اب مختص کردہ 110ٹریکٹرس کے کسی بھی طرح حاصل کرلینے کیلئے 300درخواستیں حوالے کی گئی ہیں۔ زرعی عہدیداروں نے اس کی اطلاع دی ہے۔اس سلسلہ میں اس ماہ کی آخری تاریخ تک درخواست دی جاسکتی ہے۔ٹی آر ایس مقامی قائدین ، ارکان اسمبلی ٹریکٹروں کی منظوری کیلئے زرعی عہدیداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ اس طرح سیاسی قائدین کی جانب سے پیروی اور سفارش کی وجہ سے زرعی محکمہ کے عہدیدار پریشان کن حالات سے دوچار ہیں۔حکومت کی جانب سے احکامات ہیں کہ ماہ مارچ کے اختتام سے قبل زرعی عصری آلات کی خریدی پر دی جانے والی سبسیڈی کے لئے مختص کردہ فنڈز کا پورااستعمال کیا جانا ضروری ہے۔زرعی عہدیدار وں الجھن میں ہیں کہ کن درخواست گذاروں کی درخواست کو منظوری دی جائے۔ کسانوں نے جن کمپنیوں کے ٹریکٹرس کی خریداری کی خواہش کی ہے مارکٹ میں ان ٹریکٹرس کی قیمت 6تا9لاکھ روپئے ہے جس پر کسانوں کو 50فیصد رعایت ملے گی۔ چھوٹے بڑے کسانوں کی حوصلہ افزائی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں ضلع کے لئے مختص کردہ فنڈس کے ساتھ کسانوں کو سبسیڈی پر مختلف زرعی عصری آلات اور مشینس کی خریداری کیلئے 50فیصد تک رعایت دے رہے ہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں کرشی وکاس یوجنا ( آر کے وی وائی ) نیشنل فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ ( این ایف ایس ایم) اسکیمات کے ذریعہ فنڈس کی منظوری ، زرعی آلات کی اسکیم کے تحت 11کروڑ 40لاکھ روپئے کے فنڈس مختص کیا گیا ہے۔ آر کے وی وائی اسکیم کے تحت 10کروڑ 36لاکھ روپئے دیگر اور اسکیمات کے تحت 2کروڑ 3لاکھ 72ہزار فنڈس مختص کیاگیاہے۔

TOPPOPULARRECENT