Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سبسیڈی کیروسین کی قیمت میں اضافہ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کا احتجاج

سبسیڈی کیروسین کی قیمت میں اضافہ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترنمول کانگریس نے آج عوامی تقسیم نظام کے ذریعہ فروخت کئے جانے والے کیروسین کی قیمت میں اضافہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ اس فیصلہ سے غریبوں پر ناقابل برداشت بوجھ عائد ہوجائے گا جب کہ حکومت نے ماہ جولائی سے آئیل کمپنیوں کو یہ اختیار دیدیا ہے کہ سبسیڈی کو گھٹاتے ہوئے آئندہ 10 ماہ تک ہر مہینہ 25 پیسے فی لیٹر کیروسین میں اضافہ کردیا جائے ۔ علاوہ ازیں آئیل کمپنیوں کو پکوان گیس سیلنڈر کی قیمت میں 2 روپئے اصافہ کرتے ہوئے سبسیڈی گھٹا دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ راجیہ سبھا میں آج یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سکھیندوشیکھر رائے ( ٹی ایم سی ) نے کہا کہ حکومت نے ایوان کو اس فیصلہ سے واقف کروانا بھی گوارہ نہیں کیا جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیروسین کی قیمت میں کل دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ جس کے باعث غریبوں کے لیے ناقابل برداشت صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ فیصلہ کرنے سے قبل ایوان کو مطلع کرے ۔ ترنمول کانگریس ارکان نے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف نعرے بلند کیے اور حکومت سے جواب طلب کیا ۔ نائب صدر نشین پی جے کورین نے دریافت کیا کہ آیا حکومت ردعمل ظاہر کرنا چاہتی ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے کہا حکومت میں کوئی ہلچل نہیں ہے ۔ ایوان میں جب یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا اس وقت وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان موجود نہیں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT