Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / سبسیڈی کی راست منتقلی سے 21,000 کروڑ روپئے کی بچت

سبسیڈی کی راست منتقلی سے 21,000 کروڑ روپئے کی بچت

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کہا ہیکہ سبسیڈی کی راست منتقلی کے نتیجہ میں گذشتہ دو سال کے دوران تقریباً 21,000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہیکہ گھریلو جعلی؍ فرضی؍ غیرکارکرد ایل پی جی کنکشن کو ختم کرنے سے زیادہ بچت ہوئی۔ سبسیڈی کی رقم راست بینک منتقل کرنے کی بناء 3.34 کروڑ سے زائد کنکشن کو ختم کیا جاسکا۔ سال 2014-15ء میں فی سلینڈر 368.72 روپئے اوسط سبسیڈی کے اعتبار سے 14,818.48 صارفین کو سبسیڈی سے روک دیا گیا ورنہ یہ رقم سبسیڈی کے طور پر انہیں ادا کی جاتی تھی۔ اس طرح سال 2015-16ء میں بھی 6,443 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ وزارت تیل نے ایک بیان میں کہا کہ سبسیڈی کی راست منتقلی سے قبل تمام 3.34 کروڑ صارفین اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے سبسیڈی کی رقم حاصل کررہے تھے لیکن اب ان تمام اکاونٹس کو بند کردیا گیا ہے اور حکومت خطیر رقم کی بچت کر پائی۔

TOPPOPULARRECENT