Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سبکدوشپیٹرسن کا دورۂ پاکستان سے پھر انکار

سبکدوشپیٹرسن کا دورۂ پاکستان سے پھر انکار

دبئی ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہر طرح کی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے کے ساتھ انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے پھر انکارکردیا۔ انہوں نے کہا افسوس کے ساتھ کہناپڑ رہا ہے کہ میں واپس لندن جا رہا ہوں۔کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا خواہش تھی کہ پاکستان جاؤں لیکن اہلخانہ نے منع کر دیا، امید ہے مداح میرے اور اہلخانہ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان نہ آنے پر معذرت خواہ ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات ہیں۔پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کئی معروف کرکٹر پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹیون فِن، ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز پاکستان جانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ٹیم کراچی میں مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے راضی ہیں۔ آئی سی سی کے سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکسن کرکٹرز سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان آنے کیلئے قائل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT