Sunday , April 22 2018
Home / Top Stories / سبکدوشی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:ثانیہ

سبکدوشی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:ثانیہ

نئی دہلی ۔15فبروری(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گھٹنے کی تکلیف سے راحت کے بعد میدان میں واپسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے لیکن مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس قسم کی تکلیف سے راحت میں تھوڑا وقت لگتا ہے، میرے خیال میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں، میرا فوری مقصد اس سے راحت حاصل کرنا اور دوبارہ میدان میں اترنا ہے۔ٹینس اسٹار نے سبکدوشی کے سوال پر کہا کہ کھیل سے کنارہ کش ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی صورت ٹینس سے جڑی رہنا چاہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT