Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سبکدوشی کے مشورے پر ہربھجن شدید برہم

سبکدوشی کے مشورے پر ہربھجن شدید برہم

نئی دہلی۔23 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آف اسپنر ہربھجن سنگھ عزت سے سبکدوش ہونے کے مشورے پر بھڑک اٹھے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ناقد کو جواب دیا کہ ساری زندگی آپ نے شاید صرف بھونکنا ہی سیکھا ہے لہٰذا بھونکتے رہیں۔ واضح رہے کہ ایک ناقد نوئیل اسمتھ نے 37 سالہ آف اسپنر ہربھجن سنگھ سے کہا کہ آپ کا اچھا وقت گزر چکا اور اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے عزت کے ساتھ سبکدوشی کا اعلان کردیں اور اپنے کچھ دیگر ساتھیوں کی طرح خود کو بیوقوف نہ بنائیں کیونکہ ’’اولڈ ڈاگ‘‘ کو نئی تراکیب نہیں سکھائی جا سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT