Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سبھاش نگر میں عیدگاہ کے قیام کیلئے محمد محمود علی سے نمائندگی

سبھاش نگر میں عیدگاہ کے قیام کیلئے محمد محمود علی سے نمائندگی

ٹی آئی سی سی سے متصل اراضی حصول پر زور ، ڈپٹی چیف منسٹر کا تیقن
حیدرآباد۔13جولائی(سیاست نیو ز) اسمبلی حلقہ قطب اللہ پورہ کے 130ڈویثرن سائی بابا نگر ‘ سبھاش نگرمیں واقع قدیم مسجددرگاہ اور چھلے سے متصل ٹی آئی سی سی کی اراضی پر عید گاہ قائم کرنے کی درخواست پرمشتمل ایک تحریری یادواشت نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کو پیش کی گئی۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے انچارج کارپوریٹرچنتل محمد رفیع کی قیادت میںسائی بابا نگر ‘ سبھاش نگر میں واقع مذکورہ درگاہ اور چھلے کے متولی کے ہمراہ پچاس سے زائد مقامی قائدین نے جناب محمدمحمودعلی سے ملاقات کرکے یہ یادواشت پیش کی۔مقامی افراد کے مطابق عید الفطر کے موقع پر اس سال ٹی آئی سی سی نے نماز عید کی ادائی کے لئے اجازت بھی دی تھی جس کی وجہہ سے مقامی لوگوں کو اس بار نماز عید کی ادائی کے لئے دوردوراز کے مقامات پر جانے کی ضرورت نہیںپڑی اس کے علاوہ ٹی آئی سی سی یہ اراضی عید گاہ کے لئے جاری کرنے کو بھی تیار ہے ۔ٹی آئی سی سی عہدیداروں کو حکومت کی ہدایت کا انتظار ہے ۔جناب محمدمحمودعلی نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس معاملے میںمتعلقہ عہدیداروں سے بات کریںگے ۔ وفد میں محمد حسین صدر مسجد کمیٹی‘ جنرل سکریٹری محمد امام‘ متولی درگاہ محمد حسین ‘محمداسمعیل‘ معین الدین‘غوث الدین اور دیگر شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT