Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سبیتا اندرا ریڈی کی سیکوریٹی ہٹانے کے فیصلہ کی مذمت

سبیتا اندرا ریڈی کی سیکوریٹی ہٹانے کے فیصلہ کی مذمت

صدر تلنگانہ پی سی کیپٹن اتم کمار ریڈی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ مسز سبیتا اندرا ریڈی کی سیکوریٹی دستبردار کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور سیکوریٹی جوں کا توں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انٹلی جنس عہدیدار سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ عوامی منتخب نمائندوں کی سیکوریٹی کا جائزہ لینے والی پولیس اعلیٰ عہدیداروں کی کمیٹی کی جانب سے چار دن قبل مسز سبیتا اندرا ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی سیکوریٹی ہٹانے کے فیصلے سے واقف کرایا گیا تاہم سبیتا اندرا ریڈی نے انہیں روانہ کیا گیا مکتوب پر دستخط نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی سیکوریٹی ابھی ہٹائی نہیں گئی ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے پولیس کی جانب سے انہیں وصول ہوا مکتوب سے کانگریس کے سینئیر قائدین کو واقف کرایا ۔ جس پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مسز سبیتا اندرا ریڈی کو ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے وزیر داخلہ بنایا تھا ۔ ان کی حادثاتی موت کے بعد بھی مسٹر کے روشیا اور کرن کمار ریڈی نے انہیں وزیر داخلہ برقرار رکھا تھا ۔ سبیتا اندرا ریڈی ریاست کی پہلی خاتون وزیر داخلہ تھی ۔ ان کا احترام کرنے کے بجائے سیکوریٹی سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے ان کی توہین کی جارہی ہے ۔ اگر زبردستی ان کی سیکوریٹی ہٹائی جاتی ہے تو حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام لینے کا عوام میں پیغام جائے گا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے انٹلی جنس کے اعلی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی کی سیکوریٹی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT