Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / سبیتا اندرا ریڈی کے خلاف ضمنی چارج شیٹ کی پیشکشی

سبیتا اندرا ریڈی کے خلاف ضمنی چارج شیٹ کی پیشکشی

حیدرآباد۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) سی بی آئی کی جیل میں محروس کرناٹک کے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کی اوبلا پورم مائننگ کمپنی میں مبینہ غیر قانونی کانکنی اسکام کے ایک مقدمہ کے ضمن میں سابق ریاستی وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی اور ایک سابق آئی اے ایس افسر و سکریٹری کانکنی بی کرپانندم کے خلاف ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ اس مقدمہ میں کرپانندم کو ملزم نمبر 8اور سبیتا اندرا ریڈی کو ملزم نمبر 9 بنایا گیا ہے۔ ان پر مجرمانہ سازش و دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان دونوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے دیگر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے اوبلاپورم مائننگ کمپنی کے ساتھ ترجیحی سلوک کیا تھا اور پٹہ پر کانکنی کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

بی جے پی۔ ٹی ڈی پی اتحاد کو کامیابی یقینی: وینکیا نائیڈو
حیدرآباد۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر وینکیا نائیڈو نے آج اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی اتحاد کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔ وینکیا نائیڈو نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی کی مفاہمت سے چند جماعتیں پریشان ہیں اور وہ غلط اطلاعات پر مبنی مہم چلارہے ہیں۔این ڈی اے کے حق میں عوامی فیصلہ ہوگا اور حتیٰ کہ اس ریاست میں بھی کامیابی ملے گی۔
عوام ایک حقیقی غیر کانگریس حکومت چاہتے ہیں اور اس ضمن میں مجھے یقین ہے کہ مشترکہ مقابلہ کرنے عوام ہمارے فیصلہ کا خیرمقدم کریں گے۔‘‘ ٹی آر ایس، کانگریس اور چند دوسری جماعتوں نے ٹی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد کو موقع پرستی پر مبنی محاذ قرار دیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی 10سال کے بعد دوبارہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے میں شامل ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT