Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سب انسپکٹر آصف نگر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سب انسپکٹر آصف نگر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی میں آصف نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر غوث خان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب سب انسپکٹر غوث خان نے پان مسالہ کا کاروبار کرنے والے محمدمنظورالحسن ساکن مہدی پٹنم کو پان مسالہ کے کاروبار میں ہراساں نہ کرنے کے لئے 25 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ منظور نے سب انسپکٹر کی ہراسانی کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں شکایت درج کروائی تھی جس پر بیورو کے عہدیداروں نے آج اپنا جال بچھاکر سب انسپکٹر کو رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ عہدیداروں نے پنچنامہ کے دوران سب انسپکٹر کے اُنگلیوں کے نشانات بھی حاصل کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار سب انسپکٹر کو انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُنھیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT