Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سب انسپکٹر سرپور ٹاون مرزا کریم بیگ نے جائزہ لے لیا

سب انسپکٹر سرپور ٹاون مرزا کریم بیگ نے جائزہ لے لیا

سرپور ٹاون 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس

سرپور ٹاون 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس
II کی حیثیت سے مرزا کریم بیگ (عرف بابا) نے جائزہ حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون تعلقہ مستقر پولیس اسٹیشن میں بعد نماز جمعہ عادل آباد I ٹاون پولیس اسٹیشن سے تبادلہ پر آنے والے مرزا کریم بیگ Mirza Kareem Baig (Luf Baba)نے سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا بعد ازاں سر پورٹاون سب انسپکٹر آف پولیس II مرزا کریم بیگ نے سیاست نیو ز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ہمیشہ عوام کی خدمتا کرنے کیلئے تیار رہتی ہے ۔ منڈل کے 12 گرام پنچایتوں کے حدود میں موجود عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوامی کوئی بھی دشواریاں ہونے پر سیدھے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی دوست ہیں ۔ اس لئے بغیر کوئی ڈر اور خوف کے پولیس اسٹیشن کو رجوع ہوتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کرے کا مشورہ دیا گیا اور محکمہ پولیس عہدیداروں کے ساتھ عوام کو تعاون کرنے کا مشورہ دیاگیا۔ مرزا کریم بیگ عرف بابا کا آبائی مقام کارخانہ گنٹور ضلع کریم نگر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT